خدمتِ خلق

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا کہ اللہ کا سب سے زیادہ پیارا بندہ وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہونچاتا ہے۔اسی لئے تنظیم دعوت قرآن بے سہارا اور مجبور لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرتی ہے۔راشن کے ضرورت مند لوگوں کی راشن کے ذریعے اور بیمار لوگوں کا علاج ومعالجہ کے ذریعے اور غریب ونادار طلبہ طالبات کی تعلیمی وظائف کے ذریعے اور اس کے علاوہ یتیم بچوں کی، کپڑے اور دیگر  ضروریات کی چیزیں فراہم کر کے۔کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی تعلیمات ہیں اور یہی ایک سچے مسلمان کی پہچان بھی ہے۔

تصویری جھلکیاں۔

15578482_1905018286394667_3582148670848322482_n24296572_2078616502368177_4290221510157316382_n

دعوتِ قرآن کے ممبران غریبوں میں راشن تقسیم کرتے ہوئے۔

15492152_1905011606395335_2901257807004149372_n24774830_2078438732385954_3379091338459190189_n

دعوتِ قرآن کے ممبران ضرورت مند لوگوں میں دوا تقسیم کرتے ہوئے۔

24296459_2078435779052916_5697332943168971249_n15542323_1905018426394653_309584427806548057_n24232300_2078433419053152_5993945519736888715_n24294436_2078433422386485_1005755940680467045_n

دعوتِ قرآن کے ممبران یتیم بچوں اور بچیوں کو ان کی ضروریات زندگی کی چیزیں دیتے ہوئے۔

15578563_1905018843061278_1425961207962988213_n24296712_2078430015720159_7571730075247236106_n

دعوتِ قرآن کے ممبران, ہاسپیٹلوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ان کو گیفٹ پیک دیتے  ہوئے۔

24232053_2078426222387205_4319915913565122935_n24796462_2078426182387209_7821293579807189257_n

طلبہ وطالبات میں تعلیمی وظائف تقسیم کرتے ہوئے

24296725_2078440739052420_1860872755730618486_n24300995_2078440745719086_4211248805795873200_n

دعوتِ قرآن کے ممبران :غریبوں میں کمبل تقسیم کرتے ہوئے۔

24294084_2078442179052276_3007039176010642943_n24296567_2078442155718945_5558138169120932760_n

دعوتِ قرآن کے ممبران: شوق رکھنے والے لوگوں کو کتابیں دیتے ہوئے۔

15578404_1905008219729007_3095802923762364533_n24296413_2078445312385296_1861400248054202506_n

دعوتِ قرآن کے ممبران: سڑکوں کے کنارے بیٹھے بے سہارا لوگوں کو پیار سے پھول اور ناشتہ کا پیکٹ دیتے ہوئے۔

اسلام کے اس مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے بے سہارا لوگوں کا سہارا بننے میں ہمارا ساتھ دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور ہم سب کو دونوں جہاں میں کامیابی سے نوازے۔آمین بجاہ سید المر سلین

جب تک تم لوگ دوچیزوں کا دامن مظبوطی سے تھا مے رہوگے کبھی گمراہ نہیں ہوگے،پہلی چیز قرآن اور دوسری تمہارے نبی کی سنت۔[الحدیث]۔

اللہ اس بندے کو شاداب اور تروتازہ رکھے جس نے میری حدیث کو سن کر یاد کر لیا اور پھر اسے ویسے ہی آگے تک پہونچادیا۔[الحدیث]۔

اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فر ماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فر ما دیتا ہے۔[الحدیث]۔

جو معلوم نہ ہو اس کے بارے میں علما سے پوچھ کر معلوم کر لینا جاہل رہنے سے بدرجہا بہتر ہے۔

رسول اللہ[صلی اللہ علیہ وسلم]کی زندگی میں تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے[القرآن]۔

قسم ہے قلم کی،اور اس کی جو وہ لکھتا ہے۔[القرآن]۔

دنیا کی سب سے بہتر ،خوبصورت اور قیمتی چیز نیک عورت ہے۔[الحدیث]۔

حج اور عمرہ کو صرف اللہ کے لئے ادا کرو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ دکھاوے کی عبادت کو قبول نہیں فر ماتا ہے۔

[soliloquy id="3877"]