سُوال: اگر حاجی نے بارہویں کے بعد حَرَم سے باہر سَرمُنڈوایا تو کیا سزا ہوگی؟
جواب: دو دَم ، ایک حَرَم سے باہَر حَلْق کروانے کا ، دوسرا بارہویں کے بعد ہونے کا۔ (رَدُّ المُحتار ، ج۳ ، ص۶۶۶)
سُوال: اگر عُمرے کا حَلْق حَرَم سے باہَر کروانا چاہے تو کرواسکتا ہے یا نہیں ؟
جواب: نہیں کرواسکتا ، کروائے گا تو دَم واجِب ہوگا ، ہاں اِس کے لئے وَقْت کی کوئی قید نہیں ۔ (دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتار ، ج۳ ، ص۶۶۶)
سُوال: کیا جَدَّہ شریف وغیرہ میں کام کرنے والوں کو بھی ہر بار عُمرے میں حَلْق یا تقصیر کرنا واجِب ہے؟
جواب: جی ہاں ۔ورنہ احرام کی پابندیاں ختم نہ ہو ں گی۔
سُوال: جس عورت کے بال چھوٹے ہوں ( جیسا کہ آج کل فیشن ہے) عُمروں کا بھی جذبہ ہے مگر بار بار قصر کرنے میں سر کے بال ہی ختم ہو جائیں گے ، کیا کرے؟ اگر سر کے سارے بال ختم ہو گئے یعنی ایک پورے سے کم رہ گئے تو اب عمرے کرے گی تو قصر ممکن نہ رہا ، معافی ملے گی یا کیا؟
جواب: جب تک سر پر بال موجود ہوں عورت کیلئے ہر بار قَصر واجِب ہے۔ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’ عورتوں پرحَلْق نہیں بلکہ ان پر صِرْف تَقصِیر (واجِب) ہے۔ ‘‘ (ابوداوٗد ، ج ۲ ، ص ۲۹۵ حدیث: ۱۹۸۴ ) ایسی عورت جس کے بال ایک پورے سے کم رہ گئے ہوں ، اس کیلئے اب قَصْر کی مُعافی ہے کیونکہ قَصْر ممکن نہ رہا اورحَلْق کرانا اس کے لیے مَنْعْ ہے ۔ایسی صورت میں اگر حج کا مُعامَلہ ہے توافضل یہ ہے کہ ایّامِ نَحر کے آخِر میں (یعنی 12ذُوالحِجَّۃِ الحرام کے غروبِ آفتاب کے بعد) اِحرام سے باہَر آئے ، اگر ایّام نَحْر کے آخِر تک انتظار نہ بھی کیا تو کوئی چیز لازِم نہ ہوگی۔
حج وعمرہ کی فضیلت حج کرنا کس پر فرض ہے؟ حج کی قسمیں حج کرنے کامکمل طریقہ حج کے فرائض ، واجبات اور سنتیں احرام کے مسائل عورتوں کے حج کے بارے میں سوال جواب عمرہ کرنے کا طریقہ حج کی دعائیں حج و عمرہ میں غلطیاں اور ان کے کفارے