وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ[سورہ بقرہ:۱۹۴]
ترجمہ: اور اللہ سے ڈرو،بے شک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ [سورہ توبہ:۴]
ترجمہ: بے شک اللہ متقیوں سے محبت فرماتا ہے۔
وَإِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۖ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ [سورہ جاثیہ:۱۹]
ترجمہ:اور بے شک ظالم لوگ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں،اور اللہ متقیوں کا مددگار ہے۔
وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ [آل عمران:۱۳۳]
ترجمہ: اور دوڑو اپنے رب کی بخشش اور ایسی جنت کی طرف جس کی چوڑائی میں سب آسمان و زمین آجائیں،[اسے]تیار کیا گیا ہے متقیوں کے لئے۔
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ[سورہ الدخان:۵۱]
ترجمہ: بے شک متقی لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے۔
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍَ[سورہ طور:۱۷]
ترجمہ: بے شک متقی لوگ باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے۔
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ َ [سورہ الذاریات:۱۵]
ترجمہ: بے شک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے۔
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ[سورہ مرسلات:۴۱]
ترجمہ: بے شک متقی لوگ سایوں اور چشموں میں ہوں گے۔
يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَـٰنِ وَفْدًا [سورہ مریم:۸۵]
ترجمہ: اس دن ہم متقی لوگوں کو مہمانوں کی طرح رحمٰن کے حضور پیش کریں گے۔
الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ[سورہ زخرف:۶۷]
ترجمہ: اس دن گہرے دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے سوائے متقیوں کے۔
وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَاذَا أَنزَلَ رَبُّكُمْ ۚ قَالُوا خَيْرًا ۗ لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَـٰذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ ۚ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ ۚ وَلَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِينَ [النحل:۳۰]
ترجمہ: اور خدا سے ڈرنے والوں سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے جو تمہارے رب کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے ،تو وہ جواب دیتے ہیں کہ بھلائی اتری ہے۔ایسے نیک لوگوں کے لئے دنیا میں بھلائی ہے اور آخرت کا گھرتو ضرور ان کے حق میں بہتر ہے۔اور [آخرت میں ] کیا ہی اچھا گھر ہے متقیوں کا۔
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْزِي اللَّهُ الْمُتَّقِينَ [النحل:۳۱]
ترجمہ: بسنے کے باغ، جن میں وہ داخل ہوں گے،ان کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی،ان کے لئے اس میں وہ ساری چیزیں ہوں گی جو وہ چاہیں گے،اللہ ایسا ہی بدلہ دیتا ہے متقیوں کو۔
ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ[سورہ بقرہ:۲]
ترجمہ: وہ بلند رتبہ کتاب،اس میں شک کی کوئی جگہ نہیں ہے،ہدایت ہےمتقیوں کے لئے۔
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ابْنَيْ آدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِ قَالَ لَأَقْتُلَنَّكَ ۖ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ [المائدة:۲۷]
ترجمہ: اور انہیں پڑھ کر سناؤ آدم کے دو بیٹوں کی سچی خبر۔جب ان دونوں نے قربانی پیش کی تو ان میں سے ایک کی قربانی قبول کی گئی اور دوسرے کی قبول نہیں ہوئی۔اس نے کہا میں تجھے قتل کردوں گا۔اس نے جواب دیا : بے شک اللہ تو متقیوں ہی کی نذریں قبول فرماتا ہے۔
إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ [ الأنفال:۳۴]
ترجمہ: اس کے اولیاء تو متقی لوگ ہی ہیں،مگر ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔
فَاصْبِرْ ۖ إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ [هود:۴۹]
ترجمہ: تو صبر کرو۔بے شک اچھا انجام متقیوں ہی کے لئے ہے۔
وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ [الشعراء:۹۰]
ترجمہ: اور [اس دن] قریب لائی جائے گی جنت متقیوں کے لئے۔
تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ [ القصص:۸۳]
ترجمہ: وہ آخرت کا گھر،ہم ان لوگوں کے لئے مخصوص کردیں گے جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے اور نہیں فساد۔اور بہتر انجام متقیوں ہی کے لئے ہے۔
وَزُخْرُفًا ۚ وَإِن كُلُّ ذَٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَالْآخِرَةُ عِندَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ [الزخرف:۳۵]
ترجمہ: سب چاندی اور سونے کا بنوادیتے۔یہ تو صرف دنیاوی زندگی کا سامان ہے۔اور آخرت تیرے رب کے نزدیک متقیوں کے لئے ہے۔
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ[ القلم:۳۴]
ترجمہ: بے شک متقیوں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمتوں بھری جنت ہے۔
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا [ النبإ:۳۱]
ترجمہ: بے شک متقیوں کے لئے کامیابی کی جگہ ہے۔
إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ عِندَ رَسُولِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَىٰ ۚ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ [سورۃالحجرات:۳]
ترجمہ: بے شک وہ لوگ جو اپنی آوازوں کو رسول اللہ کے پاس پست رکھتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے دل کو اللہ نے تقویٰ کے لئے پرکھ لیا ہے۔ان کے لئے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔
وجود باری تعالیٰ کی نشانیاں ایمان باللہ وحدانیت ِ باری تعالیٰ بعث بعد الموت کے دلائل قیامت کی حقانیت اور اس کے دلائل قرآن مجید کی حقانیت زندگی اور موت کا مقصد راہ حق میں صبر اور اس کا بدلہ دنیا اور آخرت آیات رحمت عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم عظمت اہل بیت عظمت صحابہ مومن کی صفات انفاق فی سبیل اللہ