إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ * الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ * أُولَئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَهُمْ دَرَجَاتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ[الأنفال:۲]
ترجمہ:بے شک ایمان والے تو وہ لوگ ہیں جن کے دل اللہ کا ذکر سن کر لرز جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیات ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے اور وہ اپنے رب ہی پر بھروسہ کرتے ہیں۔جو نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کودیا ہے اس میں سے[ہماری راہ میں] خرچ کرتے ہیں،یہی لوگ حقیقت میں مومن ہیں۔ان کے لئے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں،بخشش اور بہترین رزق ہے۔
قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ * الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ * وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ * وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ * وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ * إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ * فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ * وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ * وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ * أُولَئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ * الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ [المؤمنون:۱ تا ۱۱]
ترجمہ: یقینا کامیاب ہوئے ایمان لانے والے،جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں،بیہودہ چیزوں سے دور رہتے ہیں،زکوٰۃ دینے کا کام کرتے ہیں،اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،مگر اپنی بیبیوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی مِلک ہیں،ان پر کوئی ملامت نہیں۔تو جو ان دو کے سوا کچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں۔اور وہ جو اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں اور وہ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں۔ یہی لوگ وارث ہیں جو جنت الفردوس کی میراث پائیں گے اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
وَالمُؤمِنونَ وَالمُؤمِناتُ بَعضُهُم أَولِياءُ بَعضٍ يَأمُرونَ بِالمَعروفِ وَيَنهَونَ عَنِ المُنكَرِ وَيُقيمونَ الصَّلاةَ وَيُؤتونَ الزَّكاةَ وَيُطيعونَ اللَّـهَ وَرَسولَهُ أُولـئِكَ سَيَرحَمُهُمُ اللَّـهُ إِنَّ اللَّـهَ عَزيزٌ حَكيمٌ [سورہ توبہ:۷۱]
ترجمہ: مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں،بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں،نماز قائم کرتے ہیں،زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ رحمت نازل فرمائے گا۔بے شک اللہ غالب حکمت والا ہے۔
التّائِبونَ العابِدونَ الحامِدونَ السّائِحونَ الرّاكِعونَ السّاجِدونَ الآمِرونَ بِالمَعروفِ وَالنّاهونَ عَنِ المُنكَرِ وَالحافِظونَ لِحُدودِ اللَّـهِ وَبَشِّرِ المُؤمِنينَ۔[سورہ توبہ:۱۱۲]
ترجمہ: توبہ کرنے والے،عبادت کرنے والے،اس کی تعریف کے گُن گانے والے،روزہ رکھنے والے،رکوع اور سجدے کرنے والے،نیکی کا حکم دینے والے،برائی سے روکنے والے، اور اللہ کے حدود کی حفاظت کرنے والے۔[اور ائے حبیب] خوشخبری سنادیجئے [ان صفات کے حامل ] ایمان والوں کو۔
رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ اللَّـهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ وَالْأَبْصَارُ*لِيَجْزِيَهُمُ اللَّـهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ وَاللَّـهُ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۔[سورہ نور:۳۷،۳۸]
ترجمہ: کچھ ایسے مرد ہیں جنہیں تجارت اور خریدو فروخت اللہ کی یاد ،قیام نماز اور ادائے زکوٰۃ سے غافل نہیں کرتی۔وہ لوگ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل اور آنکھیں اُلٹ جائیں گے۔تاکہ اللہ انہیں بدلہ دے ان کے بہترین اعمال کا اور اپنے فضل سے انہیں اور زیادہ عطا کرے۔اور اللہ جسے چاہتا ہے بےحساب روزی دیتا ہے۔
إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونٍََ[سورہ سجدہ:۱۵]
ترجمہ: ہماری آیتوں پر وہ لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب انہیں[یہ آیات سنا کر] نصیحت کی جاتی ہے تو سجدہ میں گِر جاتے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے۔
يوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا*وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا*إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّـهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا*إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا[سورۃ الانسان:۷تا ۱۰]
ترجمہ: وہ لوگ منتیں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی۔اور اللہ کی محبت میں مسکین،یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں [اور ان سے کہتے ہیں کہ] ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلارہے ہیں،ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہیں شکریہ۔ہمیں تو اپنے رب سے اُس دن کے عذاب کا ڈر ہے جو بہت تُرش نہایت سخت ہے۔
وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَاخَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا[سورۃ الفرقان:۶۳]
ترجمہ: اور رحمٰن کے[سچے] بندے وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے منہ لگاتے ہیں تو کہتے ہیں،بس،سلام۔
وجود باری تعالیٰ کی نشانیاں ایمان باللہ وحدانیت ِ باری تعالیٰ بعث بعد الموت کے دلائل قیامت کی حقانیت اور اس کے دلائل قرآن مجید کی حقانیت زندگی اور موت کا مقصد راہ حق میں صبر اور اس کا بدلہ دنیا اور آخرت آیات رحمت عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم عظمت اہل بیت عظمت صحابہ تقویٰ کے ثمرات وبرکات انفاق فی سبیل اللہ