سالگرہ اور جنم دن منانے کا حکم



سوال : شادی کی سالگرہ اور جنم دن منانا کیسا ہے؟
جواب : اگر سالگرہ میں کوئی خلافِ شرع کام نہ کیا جائے تو سالگرہ یا کسی کا یوم ِپیدائش منانا، اس میں تحفے دینا اور اپنے عزیزوں کے لئے کھانے وغیرہ کا انتظام کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ صِلۂ رحمی (رشتہ داروں سے حُسن ِ سُلوک) کی اچّھی نیّت کے ساتھ ہوگا تو ثواب بھی ملے گا۔
البتّہ فی زمانہ سالگرہ منانے میں بہت سے غیر شَرْعی کام بھی ہوتے ہیں مثلاً:گانے باجے، میوزک، بے پردگی، غیر محرم مَردوں و عورتوں کا اِخْتِلاط، ان کا آپس میں بے تکلّفی سے ہنسی مذاق وغیرہ تو یہ سارے امور ناجائز و حرام ہیں، یوں سالگرہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں، لہٰذا اوپر جو جائز و درست طریقہ بیان کیا ہے اس کے مطابق اگر کوئی سالگرہ منائے تواجازت ہے ورنہ نہیں۔واللہ اعلم



متعلقہ عناوین



تالی بجانا کیسا ہے؟ کسی خاص دن کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟ کس رنگ کا لباس پہننا منع ہے؟



دعوت قرآن