کس رنگ کا لباس پہننا منع ہے؟



سوال : کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مردو عورت کو کالا کپڑا پہننا کیسا ہے چاہے ایک کپڑا ہو یا دونوں ہوں؟
جواب: عورت کو ہر قسم کے کپڑے جائز ہیں اور مردوں کو کسم کیسر، اور سرخ کپڑے پہننے کی ممانعت ہے۔عام دنوں میں سیاہ کپڑے پہننا جائز بلکہ مستحب ہے چاہے ایک سیاہ ہو یا دونوں ہاں محرم الحرام میں اہل تشیع کی مشابہت کی بناء پر سیاہ کپڑے پہننا حرام ہے۔رد المحتار میں ہے
ویستحب الأبیض وکذا الأسود لأنہ شعار بني العباس، ودخل علیہ الصلاة والسلام مکة وعلی رأسہ عمامة سوداء. کما في الشرعة اھ
(رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، فصل في اللبس،ج ٩ ص ٥٠٥/دار عالم الکتب:الریاض)
صدر الشریعہ مفتی امجد علی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: سفید کپڑے بہتر ہیں کہ حدیث میں اس کی تعریف آئی ہے اور سیاہ کپڑے بھی بہتر ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن جب مکہ معظمہ میں تشریف لائے تو سر اقدس پر سیاہ عمامہ تھا۔[بہار شریعت،ج۳/حصہ :۱۶/ص:۴۱۲]
اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : عورت کو ہرقسم کا رنگ جائز ہےجب تك اس میں کوئی نجاست نہ ہو،اور مر د کے لئے دو رنگوں کا استثناء ہے۔معصفر اور مزعفر یعنی کسم اور کیسر،یہ دونوں مرد کو ناجائز ہیں اور خالص شوخ رنگ بھی اسےمناسب نہیں۔حدیث میں ہے
ایاکم والحمرۃ فانھا من زی الشیطان۔
سرخ رنگ سے بچو اس لئے کہ وہ شیطانی صورت اورہیئت ہے۔
باقی رنگ فی نفسہٖ جائز ہیں کچے ہوں یا پکے ہاں اگر کوئی کسی عارض کی وجہ ممانعت ہو جائے تو وہ دوسری بات ہے جیسے ماتم کی وجہ سے سیاہ لباس پہنناحرام ہے۔کما فی الھندیۃ (جیسا کہ فتاوٰی ہندیہ میں ہے۔) بلکہ ماتم کے لئےکسی قسم کی تغییر وضع حرام ہے جیسا کہ ملا علی قاری کی مرقاۃ شرح المشکوٰۃ میں ہے۔
ولہذا ایام محرم شریف میں سبز لباس جس طرح جاہلوں میں مروج ہے ناجائز ہے۔اور اودا یا نیلا یا آبی یا سیاہ اور بدتر واخبث ہے۔کہ روافض کا شعار اور ان کی تشبہ ہے اس طرح ان ایام میں سرخ بھی ناصبی خبیث بہ نیت خوشی و شادی پہنتے ہیں یونہی ہولی کے دنوں میں چنریاں اور بسنت کے دنوں میں بسنتی کہ کفار ہنود کی رسم ہے۔ [فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٢٢ ص ١٨٥]



متعلقہ عناوین



تالی بجانا کیسا ہے؟ کسی خاص دن کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟ شادی کی سالگرہ اور جنم دن منانا کیسا ہے؟



دعوت قرآن