روزہ میں دل کے مریض کا زبان کے نیچے ٹکیہ رکھنا



سوال: روزے کی حالت میں دل کے مریضوں کا زبان کے نیچے ٹکیا رکھنا مفسد صوم ہے یا نہیں ؟۔
جواب : تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وہ ٹکیہ منہ میں گھلتے ہی لعاب سے مل جاتی ہے اور لعاب حلق سے نیچے اترنے پر دواکا مزا بھی حلق میں بخوبی محسوس ہوتا ہے اس لیے باتفاق رائے یہ فیصلہ ہواکہ بحالت روزہ اس طرح کی ٹکیا زبان کے نیچے رکھی اور کچھ دواگھلنے کے بعد تھوک نگل گیاتو روزہ فاسد ہوگیا۔اس کی ترجمانی بہارشریعت میں ان الفاظ میں ہے
’’شکر وغیرہ ایسی چیزیں جو منہ میں رکھنے سے گھل جاتی ہیں،منہ میں رکھی اور تھوک نگل گیاروزہ جاتارہا،یادانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترااور خون تھوک سے زیادہ یا برابر تھا یا کم تھا مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ جاتا رہااور اگر کم تھااور مزہ بھی محسوس نہ ہواتو نہیں ‘‘۔ بہارشریعت حصہ پنجم ص: ۹۸۶،روزہ ٹوڑنے والی چیزوں کا بیان ،مکتبہ المدینہ
ْ



متعلقہ عناوین



روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا کیسا ہے؟ روزہ کی حالت میں بلڈٹیسٹ کرانے کا حکم روزہ میں گلوکوز یا انسولین لینا کیسا ہے؟ بے ہوشی سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ جان بوجھ کر روزہ چھوڑدینے اور رکھ کر توڑ دینے والے کا حکم صوم داودی کسے کہتے ہیں؟ روزے کی حالت میں دانت اکھڑوانے کا مسئلہ



دعوت قرآن