سوال : روزہ کی حالت میں کولگیٹ ،منجن یا کسی قسم کا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا کیسا ہے ؟ ۔
جواب : روزہ رکھنے کے بعد منجن یا برش پیسٹ کے ذریعے دانت صاف کر نا جائز ہے لیکن بچنا چاہئےکیونکہ اگر ان کا ایک ذرّہ بھی حلق میں اُترتا ہوا محسوس ہوا تو روزہ ٹوٹ جائے گا، پیسٹ بہت تیز ہوتا ہے اور منجن بھی کافی نمکین و باریک ہوتا ہے ان کا حلق میں اُترنے کا قوی اِمکان ہے لہٰذا روزہ میں یہ نہ کئے جائیں بلکہ روزہ میں مسواک کی جائے کہ حدیثِ پاک میں مسواک کرنے کا ذکر ہے، جیساکہ عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بے شمار بار نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو روزہ میں مسواک کرتے دیکھا۔[ترمذی،کتاب الصوم،باب ماجاء فی السواک للصائم، حدیث:۷۲۵]
روزہ کی حالت میں بلڈٹیسٹ کرانے کا حکم روزہ میں گلوکوز یا انسولین لینا کیسا ہے؟ بے ہوشی سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ جان بوجھ کر روزہ چھوڑدینے اور رکھ کر توڑ دینے والے کا حکم صوم داودی کسے کہتے ہیں؟ روزے کی حالت میں دانت اکھڑوانے کا مسئلہ دل کے مریضوں کا زبان کے نیچے ٹکیا رکھنا مفسد صوم ہے یا نہیں ؟