سوال : کیا روزہ جان بوجھ کر نہ رکھنے والے اور رکھ کر توڑنے والے کا حکم ایک ہے؟
نمبر: ۱] رمضان کا روزہ بلاعذر جان بوجھ کر چھوڑ دینا انتہائی کم قسمتی اور محرومی کی بات ہے، بلاعذر چھوڑے گئے روزوں کی قضا ضروی ہے،لیکن اس میں کفارہ نہیں۔[۲] اورجان بوجھ کر توڑنے کی صورت میں کفارہ لازم ہوگا۔ کفارہ یہ ہے کہ یا تو دو ماہ مسلسل روزے رکھے جائیں، اور اگر ضعف و کمزوری کی وجہ سے دو ماہ مسلسل روزے رکھنا کی بالکل استطاعت نہ ہو، تو ساٹھ مسکینوں کو دو وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلایا جائے۔ چاہے دو دن ایک وقت کھلایا جائے، چاہے ایک غریب کو ساٹھ دن تک دو وقت کھانا کھلایا جائے۔ واللہ اعلم
ُ
روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا کیسا ہے؟ روزہ کی حالت میں بلڈٹیسٹ کرانے کا حکم روزہ میں گلوکوز یا انسولین لینا کیسا ہے؟ بے ہوشی سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ صوم داودی کسے کہتے ہیں؟ روزے کی حالت میں دانت اکھڑوانے کا مسئلہ دل کے مریضوں کا زبان کے نیچے ٹکیا رکھنا مفسد صوم ہے یا نہیں ؟