سوال : ایک حاجی عرفات میں فوت ہو گیا تو کیا اس کا یہ حج مکمل کیا جائے گا؟ یا بعد میں حج بدل ہو گا؟
جواب : اس کی طرف سے حج نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس حاجی نے اپنے ذمہ واجب ادا کر دیا ہے، نیز نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے جب ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس کی اونٹنی نے اسے گرا کر اس کی گردن توڑ دی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (اسے بیری اور پانی سے غسل دو، اس کی احرام کی دو چادروں میں ہی کفن دو، اسے خوشبو مت لگا، نہ ہی اس کا سر ڈھانپوکیونکہ اسے قیامت کے دن تلبیہ کہتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔) آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ نہیں فرمایا کہ اس کی طرف سے حج مکمل بھی کرو۔واللہ اعلم بالصواب
حج اور عمرہ کی نیت کیا پھر صرف عمرہ کیا اور حج نہیں تو؟ کمیٹی کی رقم سے حج کرنا کیسا ہے؟ کیا حاجی کے لئے مسجد نبوی میں لگاتار ۴۰/نمازیں پڑھنا ضروری ہے؟ دم واجب ہونے کی صورت میں کیا زندہ جانور فقیر کو دے سکتے ہیں؟ نابالغ بچہ اگر عمرے پر جائے تو وہ اِحرام کی نیت کیسے کرے کیا حجِ بدل کرنے والے کا ، فرض حج ادا ہوجاتا ہے