غیر مسلموں کو قربانی کا گوشت دے سکتے ہیں؟



سوال : غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا کیسا ہے؟
جواب: حدیث شریف میں ہے کہ ایک صحابی نے عرض کیا
يَا رَسُولَ اللهِ، نُطْعِمُهُمْ مِنْ نُسُكِنَا، قَالَ: " لَا تُطْعِمُوا الْمُشْرِكِينَ شَيْئًا مِنَ النُّسُكِ۔
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا ہم اپنی قربانی کا گوشت اپنے غیر مسلم پڑوسی کو کھلائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قربانیوں میں سے مشرکین کو کچھ بھی نہ کھلاؤ۔[شعب الایمان،باب اکرام الجار،حدیث:۹۱۱۳]
اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ قربانی کا گوشت کافروں کو نہیں دینا چاہئے۔
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں کہ: قربانی کا گوشت کافر کو نہ دے کہ یہاں کے کفار حربی ہیں۔[بہار شریعت،ج:۳/حصہ :۱۵ /ص:۳۴۷]
واللہ اعلم بالصواب



متعلقہ عناوین



غیر مسلم کے یہاں دعوت افطار کاحکم غیرمسلم کی میت میں شریک ہونا غیرمسلم کے لئے دعا کرنا کیسا ہے؟ غیرمسلم کے تہواروں کی مبارک باد دینا کیسا ہے؟



دعوت قرآن