سوال : کیا عورت حالت حیض میں مہندی لگا سکتی ہے؟
جواب: جی ہاں! عورت حالت حیض میں مہندی لگا سکتی ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہے:
عَنْ مُعَاذَةَ , أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : تَخْتَضِبُ الْحَائِضُ ؟ فَقَالَتْ : قَدْ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَليْهِ وسَلَّمَ وَنَحْنُ نَخْتَضِبُ ، فَلَمْ يَكُنْ يَنْهَانَا عَنْهُ.
حضرت معاذہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے دریافت کیا: کیا حائضہ مہندی لگا سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مہندی لگاتیں تھیں، آپ ہمیں اس سے منع نہیں فرماتے تھے۔ [ ابن ماجہ، ، کتاب الطهارة وسننها، باب الحائض تختضب،رقم: 656]
جو چیز نچوڑنے کے قابل نہ ہو اس کو کیسے پاک کیا جائے؟ کیا عورت ناپاکی کی حالت میں درود پاک پڑھ سکتی ہے؟ حالت جنابت میں سلام کرنااس کا جواب دینااورسحری کرنا کیسا ہے ؟ کپڑے کے اوپر سے ہمبستری کرنے سے غسل واجب ہوگا؟ اعتکاف کے دوران احتلام ہو جائے تو کیا حکم ہے؟