سوال : کیا عورت ناپاکی کی حالت میں درود پاک پڑھ سکتی ہے؟
جواب : حالت حیض میں عورت قرآن پاک کی تلاوت، طواف کعبہ، نماز، روزہ، اور مباشرت نہیں کر سکتی، نہ ہی مسجد میں جا سکتی ہے اور نہ کپڑے کے بغیر قرآن پاک کو چھو سکتی ہے، نہ ہی ایسے ورد وظائف پڑھ سکتی ہے جس میں قرآنی آیات ہوں۔ اس کے علاوہ تسبیح ،ذکر اوردرود وسلام پڑھ سکتی ہے۔:
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللَّهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ عزوجل کا ذکر ہر حال میں کرتے تھے۔[مسلم،کتاب الحیض،رقم:۸۲۶]
جو چیز نچوڑنے کے قابل نہ ہو اس کو کیسے پاک کیا جائے؟ کیا عورت حالت حیض میں مہندی لگا سکتی ہے؟ حالت جنابت میں سلام کرنااس کا جواب دینااورسحری کرنا کیسا ہے ؟ کپڑے کے اوپر سے ہمبستری کرنے سے غسل واجب ہوگا؟ اعتکاف کے دوران احتلام ہو جائے تو کیا حکم ہے؟