ناپاکی کی حالت میں سلام کا جواب دینے اور سحری کرنے کا حکم



سوال : حالت جنابت میں سلام کرنااس کا جواب دینااورسحری کرنا کیسا ہے ؟
جواب: ناپاکی کی حالت میں سلام کر سکتے ہیں اور جواب بھی دے سکتے ہیں۔اس کے لئے طہارت شرط نہیں ہے۔ناپاکی کی حالت میں سحری بھی کر سکتے ہیں۔
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ الرَّجُلِ يُصْبِحُ جُنُبًا أَيَصُومُ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ ثُمَّ يَصُومُ۔ِ
حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا کہ وہ جنبی حالت میں صبح کرتا ہے تو کیا وہ آدمی روزہ رکھ سکتا ہے؟ حضرت ام سلمہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنبی حالت میں بغیر احتلام کےصبح کرتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے۔[مسلم،کتاب الصیام،صحۃ صوم من طلع علیہ الفجر وھو جنب،رقم:۱۸۶۹]



متعلقہ عناوین



جو چیز نچوڑنے کے قابل نہ ہو اس کو کیسے پاک کیا جائے؟ کیا عورت حالت حیض میں مہندی لگا سکتی ہے؟ کیا عورت ناپاکی کی حالت میں درود پاک پڑھ سکتی ہے؟ کپڑے کے اوپر سے ہمبستری کرنے سے غسل واجب ہوگا؟ اعتکاف کے دوران احتلام ہو جائے تو کیا حکم ہے؟



دعوت قرآن