کیا حج بدل کرنے والے کا اپنا فرض حج ادا ہو جاتا ہے؟



سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا حجِ بدل کرنے والے کا ، فرض حج ادا ہوجاتا ہے یا جب اس میں حج کی شرائط پائی جائیں گی ، پھر سے حج کرنا ہوگا؟
جواب : حجِ بدل کرنے والے کا اپنا فرض حج ادا نہیں ہوتا بلکہ جس کی طرف سے حجِ بدل کیا جارہا ہو ، اسی کا حج ادا ہوگا نیز یہ مسئلہ بھی یاد رکھیں کہ جس شخص پر اپنا حج فرض ہو ، اسے حجِ بدل کے لئے بھیجنا مکروہِ تحریمی ، ناجائز ہے ، بلکہ حکم یہ ہے کہ وہ شخص دوسرے کی طرف سے حجِ بدل کی بجائے اپنا فرض حج ادا کرے۔ اس لئے بہتر یہ ہے کہ ایسے شخص کو حجِ بدل کے لئے بھیجا جائے جس نے اپنا فرض حج ادا کرلیا ہو جبکہ ایسے شخص کو بھیجنا جس پر ابھی حج فرض نہیں ہوا یہ بھی جائز ہے لیکن ایسے شخص کے پاس جب استطاعت و حج کی دیگر شرائط موجود ہوں گی ، تو حج فرض ہوجائے گا۔واللہ اعلم بالصواب۔



متعلقہ عناوین



اگر کوئی حاجی عرفات میں انتقال کر جائے تو؟ حج اور عمرہ کی نیت کیا پھر صرف عمرہ کیا اور حج نہیں تو؟ کمیٹی کی رقم سے حج کرنا کیسا ہے؟ کیا حاجی کے لئے مسجد نبوی میں لگاتار ۴۰/نمازیں پڑھنا ضروری ہے؟ دم واجب ہونے کی صورت میں کیا زندہ جانور فقیر کو دے سکتے ہیں؟ نابالغ بچہ اگر عمرے پر جائے تو وہ اِحرام کی نیت کیسے کرے



دعوت قرآن