دم واجب ہونی کی صورت میں زندہ جانور دینا؟



سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حج یا عمرہ میں جو دم واجب ہوتا ہے وہ اگر کوئی شخص جانور لے کر زندہ ہی فقیر شرعی کو دیدے تو کیا اس سے دم پورا ہوجاتا ہے یا نہیں ؟
جواب : حج و عمرہ میں جہاں دم کا ذکر ہے تو اس سے مراد جانور کو حدود حرم میں ذبح کرنا ہے چاہے وہ دم کی کوئی بھی قسم ہو ،دم شکر ،یا دم جبر ۔لہذا اس جانور کی قربانی ہونا ہی ضروری ہے،زندہ جانور صدقہ کرنے سے دم ساقط نہیں ہوگا نیز یہ ذبح بھی حدود حرم میں ہی ہوگا تو کفایت کرے گا ورنہ نہیں ۔واللہ اعلم بالصواب



متعلقہ عناوین



اگر کوئی حاجی عرفات میں انتقال کر جائے تو؟ حج اور عمرہ کی نیت کیا پھر صرف عمرہ کیا اور حج نہیں تو؟ کمیٹی کی رقم سے حج کرنا کیسا ہے؟ کیا حاجی کے لئے مسجد نبوی میں لگاتار ۴۰/نمازیں پڑھنا ضروری ہے؟ نابالغ بچہ اگر عمرے پر جائے تو وہ اِحرام کی نیت کیسے کرے کیا حجِ بدل کرنے والے کا ، فرض حج ادا ہوجاتا ہے



دعوت قرآن