سوال: بحالت مجبوری ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعے اولاد حاصل کرنا کیسا ہے؟
جواب : ٹیسٹ ٹیوب بی بی کے ذریعہ اولادحاصل کرنے کی صرف ایک ہی صورت جائزہے ،اس کے علاوہ جتنے بھی معروف طریقے ہیں،سب ناجائزوحرام ہیں۔
جائزطریقہ
عورت کے رحم میں اسی کے شوہرکانطفہ بذریعہ ٹیوب پہنچایاجائےاوریہ کام اسی کا شوہر کرے یاوہ عورت خودکرے ۔
ناجائزطریقے
اس کے علاوہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی ،کی دیگرمعروف صورتیں مثلاًشوہرکے نطفے کوخود بیوی یا شوہر کے علاوہ کوئی اور رحم میں رکھےیااس کے شوہر کے علاوہ کسی غیرکے نطفے کواس کے رحم میں رکھے،خواہ رکھنے والاشوہریاخودبیوی ہی ہو،یہ تمام صورتیں حرام ہیں کیونکہ ان صورتوں میں بلاضرورت شرعیہ غیرکے سامنے سترکھولنایاپھرغیرکانطفہ ،جوکہ اس عورت کیلئے حرام ہے، اس کوعورت کے رحم میں رکھنا،پایاجارہاہے،جوکہ ناجائزوحرام ہے ۔واللہ اعلم بالصواب۔
ُ
لائف انسورنش کرانا کیسا ہے؟ موبائل میں قرآن شریف کو بلاوضو چھونا؟ غیرمسلم کو قرآن شریف کا تحفہ دینا؟ دس درہم کا موجودہ قیمت کیا ہے؟