لائف انسورنش کرانا کیسا ہے؟



سوال : لائف انسورنش کرانا کیسا ہے؟
جواب : ہندوستان میں لائف انسورنش یعنی زندگی بیمہ کرانا جائز ہے مگر ہر شخص کو اجازت نہیں صرف اسی کو اجازت ہے جس کو اپنی موجودہ مالی حالت کے ساتھ تین سال کی مقررہ یا اسکے بعد کی مدت موسعہ تک تین سال کی تمام قسطیں جمع کرنے کا ظن غالب ملحق بالیقین ہو اور جس شخص کی موجودہ مالی حالت مدت موسعہ تک تین سال کی پالیسی قائم رکھنے کے قابل نہیں اس کا ظن ملحق بالیقین نہیں تو ایسے شخص کو بیمہ پالیسی کی اجازت نہیں۔
بحر العلوم مفتی عبد المنان قدس سرہ فتاویٰ بحر العلوم میں فر ماتے ہیں :جیون بیمہ اپنی اصل کے اعتبار سے قمار[یعنی جوا] ہے ۔ اس میں نفع اور نقصان دونوں کا خطرہ ہے۔اس لئے یہ حرام ہے۔
لیکن اعلیٰ حضرت فر ماتے ہیں: کمپنی کے سب مالکان غیر مسلم ہوں اور اس میں بیمہ کرانے والے کو کسی قسم کی غیر شرعی پابندی لازم نہ ہو اور مسلمان کا اس میں فائدہ ہی فائدہ ہو تو یہاں ہندوستان میں اس کی اجازت ہے۔ [فتاویٰ بحر العلوم،ج:۴/ص:۹۶]
ُ



متعلقہ عناوین



ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا مسئلہ موبائل میں قرآن شریف کو بلاوضو چھونا؟ غیرمسلم کو قرآن شریف کا تحفہ دینا؟ دس درہم کا موجودہ قیمت کیا ہے؟



دعوت قرآن