سوال: شب برات میں خاص کر حلوے ہی پر فاتحہ کیوں ہوتا ہے،اگر بجائے حلوا کے اور کسی چیز پر ہو تو کیا حرج ہے،اور لوگوں میں جو یہ مشہور ہے کہ حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ نے اپنے دانت شہید کر ڈالے تھے اس لئے ان کے لئے حلوا بنایا تھا۔کیا یہ صحیح ہے؟
جواب: شب برات ایک مقدس اور نہایت بابرکت رات ہے،اللہ تعالیٰ اس رات بنی کلب کی بکریوں کے بال سے بھی زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے۔اس لئے اس رات کثرت سے نماز،تلاوت قرآن،درود شریف،استغفار اور دوسرے نیک اعمال بجا لانا چاہئے۔ فاتحہ دلاکر مساکین وفقرا کو کھانا کھلانا بھی نیک کام ہے۔لیکن اس کے لئے حلوا ہی ہو،یہ کوئی ضروری نہیں ہے جس چیز پر چاہیں فاتحہ دلا ئیں اور ایصال ثواب کریں۔حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے دانت توڑنے کے متعلق کوئی صحیح روایت نہیں۔واللہ اعلم بالصواب۔
[فتاویٰ امجدیہ،ج:۴/ص:۱۶۰، مطبوعہ کتب خانہ امجدیہ،مٹیا محل دہلی]
سامنے کھانا رکھ کر فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟ گھر میں بزرگوں کی تصویر رکھنا کیسا ہے؟ پیر کے قدم پر سر رکھنا کیسا ہے؟ کیا ہر میلاد کی محفل میں حضور آتے ہیں؟ غیر صحابی کے لئے "رضی اللہ عنہ" استعمال کرنا کیسا ہے؟ عورتوں کا قبر کی زیارت کرنا کیسا ہے ؟ پرندوں کو پنجرے میں قید کرنا جائز ہے یا نہیں؟