غیر صحابی کو"رضی اللہ عنہ" کہنا؟



سوال :غیر صحابی کے ساتھ رضی اللہ عنہ کہنا جائز ہے یانہیں ؟
جواب : رضی اللہ عنہ کا دعائیہ جملہ صحا بہ کرام کے ساتھ خا ص نہیں غیر صحابہ کے نام کے ساتھ بھی اس کا استعمال جائز ہے ۔اور اسی لئے بزرگوں نے بڑے بڑے علما کے لئے بھی اس کا استعما ل فر ما یا ہے جیسا کہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃاللہ علیہ نے اشعۃ اللمعات جلد چہا رم ص:۷۴۳ پر حضر ت اویس قرنی کو رضی اللہ عنہ لکھا اور اور حضرت علامہ ابن عا بدین شامی رحمۃاللہ علیہ نے ردّالمحتار جلد اول مطبوعہ دیو بند صفحات ۳۵،۳۶،۳۷ اور صفحہ ۴۲ پر حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کو رضی اللہ عنہ لکھا اور مشکوٰۃ کے مصنف حضرت شیخ ولی الدین محمد بن عبداللہ خطیب تبریزی نے مشکوٰۃ شریف کے مقدمہ ص :۱۱؍پر صاحب مصابیح علامہ ابو محمد حسین بن فرأ بغوی کورضی اللہ عنہ لکھا اور علامہ شہا ب الدین خفاجی نسیم الریا ض جلد اول ص:۵ پر علامہ قاضی عیا ض کو رضی اللہ عنہ لکھا اور حضر ت شیخ محقق عبد الحق محد ث دہلوی علیہ الرحمہ والرضوان نے اخبا رالاخیار میں حضرت غوث پا ک رضی اللہ عنہ کے نا م کے ساتھ کئی جگہ یہ دعائیہ جملہ لکھا ہے جبکہ ان میں سے کو ئی صحابی نہیں تو معلوم ہوا کہ غیر صحا بہ کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لکھنا اور کہنا جائز ہے یہاں تک کہ عام دیوبندی وہابی جو رضی اللہ عنہ کو صحا بہ کے سا تھ خاص سمجھتے ہیں اور غیر صحابہ کو رضی اللہ عنہ کہنے پر لڑتے ہیں ان کے پیشوا قاسم نانوتوی اور رشید احمد گنگوہی کو بھی رضی اللہ عنہما لکھا گیا ہے جیسا کہ تذکرۃالرشید جلد اول صفحہ ۲۸ پر ہے : "مولوی قا سم نانوتوی اور مولوی رشید احمد گنگو ہی صاحب رضی اللہ تعالی عنہما چند روز کے بعد ایسے ہم سبق بنے کہ آخرت میں بھی ساتھ نہ چھوڑا "۔ان تمام حوالہ جات سے روز روشن کی طرح واضح ہو گیا کہ غیر صحا بی کے نا م کے ساتھ رضی اللہ عنہ کہنا جائز ہے ۔



متعلقہ عناوین



سامنے کھانا رکھ کر فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟ گھر میں بزرگوں کی تصویر رکھنا کیسا ہے؟ پیر کے قدم پر سر رکھنا کیسا ہے؟ کیا ہر میلاد کی محفل میں حضور آتے ہیں؟ شب برات میں فاتحہ حلوے ہی پر کیوں؟ عورتوں کا قبر کی زیارت کرنا کیسا ہے ؟ پرندوں کو پنجرے میں قید کرنا جائز ہے یا نہیں؟



دعوت قرآن