عورتوں کا قبر کی زیارت کرنے کا حکم



سوال : عورتوں کا قبر کی زیارت کرنا کیسا ہے ؟۔
جواب :عورتوں کو اپنے عزیزوں کی قبر پر جانا ممنوع ہے اس لئے کی جزع فزع کر یں گی اور اولیاے کرام کی مزار مقدسہ پربو ڑھی عورتیں چادر وغیرہ اوڑھ کربر کت کے لئے حاضری دے سکتی ہیں اور جوانوں کے لئے نا جائز ہے جیسا کہ شامی جلد اول ص:۶۳۱ میں ہے
التبرک بزیا رۃ قبو رالصا لحین فلا باس اذا کن عجائز و یکرہ اذا کن شوا ب کحضور الجماعۃ فی المساجداور علامہ طحطاوی رحمۃاللہ تعالی علیہ شامی کے مثل لکھنے کے بعد فرماتے ہیں: حاصلہ ان محل الرخصۃلھن اذا کا نت الزیا رۃ علی وجہ لیس فیہ فتنۃ یعنی حاصل یہ ہے کہ عورتوں کے لئے اجازت صرف اس صورت میں ہے جبکہ زیارت ایسے طریقہ پر ہوکہ اس میں فتنہ نہ ہو (طحطاوی، ص:۳۷۶)اور حضرت صدرالشریعہ رحمۃاللہ علیہ نے تحریر فرما یا: اسلم یہ ہے کہ عور تیں مطلقاً منع کی جائیں۔ (بہا رشریعت جلد چہارم ص۵۴۹) لہذا عورتوں کو مطلقاً زیارت قبور سے روکاجائے۔ واللہ اعلم



متعلقہ عناوین



سامنے کھانا رکھ کر فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟ گھر میں بزرگوں کی تصویر رکھنا کیسا ہے؟ پیر کے قدم پر سر رکھنا کیسا ہے؟ کیا ہر میلاد کی محفل میں حضور آتے ہیں؟ شب برات میں فاتحہ حلوے ہی پر کیوں؟ غیر صحابی کے لئے "رضی اللہ عنہ" استعمال کرنا کیسا ہے؟ پرندوں کو پنجرے میں قید کرنا جائز ہے یا نہیں؟



دعوت قرآن