پیر صاحب کے قدم پر سر رکھنے کا حکم



سوال: کچھ مرید لوگ پیر صاحب کی تعظیم میں اپنا سر ان کے قدم پر یا ان کے سامنے رکھ دیتے ہیں،کیا یہ جائز ہے؟
جواب: شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم میں تعظیمی سجدہ حرام ہے،بلکہ تعظیم کی نیت سے صرف رکوع کی حد تک جھکنا بھی ممنوع ہے۔حدیث شریف ہے
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ مِنَّا يَلْقَى أَخَاهُ أَوْ صَدِيقَهُ أَيَنْحَنِى لَهُ قَالَ « لاَ ». قَالَ أَفَيَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ قَالَ « لاَ ». قَالَ أَفَيَأْخُذُ بِيَدِهِ وَيُصَافِحُهُ قَالَ « نَعَمْ ».
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! ہم میں سےایک آدمی اپنے بھائی یا دوست سے ملاقات کرے تو کیا اس کے لئے جھکے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ عرض کی کیا اسے گلے لگائے اور پیار کرے ؟ فرمایا: نہیں۔ عرض کی: اس کا ہاتھ پکڑے اور مصافحہ کرے؟ فرمایا: ہاں۔ [ترمذی،کتاب الاستئذان،باب ماجاء فی المصافحہ،حدیث:۲۹۴۷]
امام علامہ عبد الغنی نابلیسی علیہ الرحمہ حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ میں فرماتے ہیں: الانحناء البالغ حد الر کوع لایفعل لاحد کالسجود۔یعنی رکوع کی حد تک جھکنا،کسی کے لئے ایسے ہی نہیں کیا جا سکتا ہے جیسے سجدہ۔
[ماخوذ از: فتاویٰ امجدیہ، ج:۴/ ص:۲۴ / مطبوعہ کتب خانہ امجدیہ مٹیامحل دہلی]



متعلقہ عناوین



سامنے کھانا رکھ کر فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟ گھر میں بزرگوں کی تصویر رکھنا کیسا ہے؟ کیا ہر میلاد کی محفل میں حضور آتے ہیں؟ شب برات میں فاتحہ حلوے ہی پر کیوں؟ غیر صحابی کے لئے "رضی اللہ عنہ" استعمال کرنا کیسا ہے؟ عورتوں کا قبر کی زیارت کرنا کیسا ہے ؟ پرندوں کو پنجرے میں قید کرنا جائز ہے یا نہیں؟



دعوت قرآن