سوال : اللہ تعالیٰ کو ایشور ،پربھو،پرماتما،پر میشوراور گاڈ کہنا کیسا ہے ؟
جواب : اعلیٰ حضرت امام احمد ررضا قدس سرہ نے فتاویٰ رضویہ جلدششم ص:۲۱۰/میں "ایشور" کو معبود برحق کے اسما میں سے شمار کیا۔ گاڈ انگریزی لفظ ہے ،اس کے معنی محافظ کے ہیں ، ان کے عرف میں خدا کو بھی گاڈ کہتے ہیں ۔اس لحاظ سے اللہ تعالیٰ کو ایشور اور گاڈکہنے میں کوئی حرج نہیں ۔لیکن یہاں ایک خاص بات یہ ہے کہ ایشور وغیرہ خدا کو کہنا ہندوؤں کا عرف ہے اور گاڈ کہنا انگریزوں کا طریقہ ہے اگرکوئی اجنبی آدمی کسی کے سامنے یہ کہے کہ ایشور چاہے تو یہ ہوگاتو سننے والا اسے ہندو سمجھے گا اسی طرح اگر کوئی کہے کہ گاڈ چاہے تو یہ ہوگاتو سننے والااسے عیسائی سمجھے گا۔اس سے معلوم ہواکہ معبود برحق کو ایشور وغیرہ کہنا ہندوؤں کا اور گاڈ کہنا نصاریٰ کا طریقہ ہے ۔اس لیے مسلمانوں کوایشوراورگاڈ وغیرہ کہنے سے بھی احتراز کرنا چاہئے ۔
دشمن کے خوف سے کفریہ کلمہ بولنے کا حکم بھارت ماتا کی جئے،وندے ماترم اور جئے ہند کہنا کیسا ہے؟ رام رحیم ایک ہے،بولنے والے کا حکم سارے فرقے حق ہیں،کسی کوبرا نہیں کہنا چاہئے؟ حضور کے دادا توحید پرست تھے یا نہیں؟ پیشانی پر تلک لگوانا کیسا ہے؟ یزید مومن تھا یا کا فر ؟ اللہ تعالیٰ کے لئے"میاں" اور "اوپر والا "بولنے کا حکم چھوٹے بچوں کو"معصوم" کہنا کیسا ہے؟ مندر کی تعمیر میں چندہ دینے والے کے لئے کیا حکم ہے؟