سوال : اگر کسی شخص کو زندگی بچانے کے لئے کلمہ کفر بولنے پر مجبور کیا جائے تو کیا اس کا ایمان زائل ہو جائے گا؟
جواب: نہیں! اگر کسی شخص کو زندگی بچانے کے لئے کلمۂ کفر بولنے پر مجبور کیا جائے تو اس کا ایمان زائل نہیں ہو گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لئے رخصت ہے کہ وہ جان بچانے کے لئے مجبوراً اظہار کفر کرے اور دل میں اپنے ایمان پر قائم رہے۔ قرآن حکیم میں واضح طور پر فرما دیا گیا ہے :
َمَنْ كَفَرَ بِاللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِهٖ اِلَّا مَنْ اُكْرِهَ وَ قَلْبُهٗ مُطْمَىٕنٌّۢ بِالْاِیْمَانِ وَ لٰكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَیْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰهِ- وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ۔
جو شخص اپنے ایمان لانے کے بعد کفر کرے، سوائے اس کے جسے انتہائی مجبور کر دیا گیا مگر اس کا دل (بدستور) ایمان سے مطمئن ہے، لیکن (ہاں) وہ شخص جس نے (دوبارہ) شرح صدر کے ساتھ کفر (اختیار) کیا ،تو ان پر اللہ کی طرف سے غضب ہے، اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے۔[سورہ نحل:۱۰۶]
اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ مجبوری کی صورت میں صرف زبان سے کفریہ کلمہ بول دینے سے ایمان ختم نہیں ہوتا۔واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
بھارت ماتا کی جئے،وندے ماترم اور جئے ہند کہنا کیسا ہے؟ اللہ تعالیٰ کو ایشور اور گاڈ کہنا کیسا ہے؟ رام رحیم ایک ہے،بولنے والے کا حکم سارے فرقے حق ہیں،کسی کوبرا نہیں کہنا چاہئے؟ حضور کے دادا توحید پرست تھے یا نہیں؟ پیشانی پر تلک لگوانا کیسا ہے؟ یزید مومن تھا یا کا فر ؟ اللہ تعالیٰ کے لئے"میاں" اور "اوپر والا "بولنے کا حکم چھوٹے بچوں کو"معصوم" کہنا کیسا ہے؟ مندر کی تعمیر میں چندہ دینے والے کے لئے کیا حکم ہے؟