یزید مومن تھا یا کافر؟



سوال : یزید مومن تھا یا کا فر تھا ؟۔
جواب : حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بدبخت بیٹے یزید کے بارے میں اس امر پر سب ائمہ اہل سنت کا اتفاق واجماع ہے کہ وہ فاسق و فاجر اور جری علی الاکبائر تھا۔ لیکن اس کو کافر کہنے میں اختلاف فرمایا۔ حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے متبعین یزید کو کافر کہتے ہیں۔ اور ہمارے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کافر کہنے سے احتیاطًا سکوت فرمایا ہے کہ اس سے فسق و فجور متواتر ہیں مگر کفر متواتر نہیں اور جبکہ احتمال ہوتو کسی کی جانب کبیرہ گناہ کی نسبت جائز نہیں ہے تو بصورت احتمال کافر کہنا کیسے جائز ہوگا۔ ھٰکذا قال الامام احمد رضا البریلوی رضی عنہ ربہ القوی فی الجزء السادس من الفتاوی الرضویہ اور شرح فقہ اکبر صفحہ ۸۸ میں ہے: اختلف فی اکفار یزید قیل نعم یعنی لماروی عنہ ماید ل علی کفرہ من تحلیل الخمر ومن تفوّھہ بعد قتل الحسین واصحابہ انی جازیتھم بما فعلو ا باشیاخ قریش وصنادید ھم فی بدر فی امثال ذلک۔ وقیل لا اذا لم یثبت لنا عنہ تلک الاسباب الموجبۃ ای لکفرہ وحقیقۃ الامرالتوقف فیہ ومرجع امرہ الی اللّٰہ سبحانہ اھ ملخصا
پھر اسی صفحہ پر دوسطر کے بعد ہے۔
لا یخفی ان ایمان یزید محقق ولایثبت کفرہ بدلیل ظنی فضلا عن دلیل قطعی۔ ھذا ماعندی والعلم بالحق عند اللّٰہ تعالیٰ ورسولہ جل جلالہ وصلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم۔



متعلقہ عناوین



دشمن کے خوف سے کفریہ کلمہ بولنے کا حکم بھارت ماتا کی جئے،وندے ماترم اور جئے ہند کہنا کیسا ہے؟ اللہ تعالیٰ کو ایشور اور گاڈ کہنا کیسا ہے؟ رام رحیم ایک ہے،بولنے والے کا حکم سارے فرقے حق ہیں،کسی کوبرا نہیں کہنا چاہئے؟ حضور کے دادا توحید پرست تھے یا نہیں؟ پیشانی پر تلک لگوانا کیسا ہے؟ اللہ تعالیٰ کے لئے"میاں" اور "اوپر والا "بولنے کا حکم چھوٹے بچوں کو"معصوم" کہنا کیسا ہے؟ مندر کی تعمیر میں چندہ دینے والے کے لئے کیا حکم ہے؟



دعوت قرآن