بھارت ماتا کی جئے،وندے ماترم اور جئے ہند کہنا کیسا ہے؟



سوال: بہت سے مسلمان بھی بھارت ماتا کی جئے،وندے ماترم اور جئے ہند کہتے ہیں،کیا ایسا بولنا صحیح ہے یا اسلامی عقیدے کے خلاف ہے۔
جواب: "بھارت ماتا" غیر مسلموں کی ایک دیوی اورموہوم معبود باطل ہے،اور جئےفتح، بول بالا، اور بلند ہونے کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے۔تو "بھارت ماتا کی جئے" کا مطلب ہوا"بھارت ماتا معبود کا بول بالا ہو" اسلامی عقیدے کے اعتبار سے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔اس لئے یہ کھلا ہوا کفر یہ نعرہ ہے۔جس طرح مسلمان "کالی ماتا کی جئے" نہیں بول سکتا اسی طرح "بھارت ماتا کی جئے" بھی نہیں بول سکتا۔
وندے ماترم کامعنی ہےاے ماں ہم تیرے پجاری ہیں۔یہ زمین سے خطاب ہے۔ مشرکین ہند کے کروڑوں دیوتاؤں میں ایک دیوی زمین بھی ہے۔ان کے عقیدے کے مطابق زمین بھی ایک معبود ہے جو لوگوں کو کھانے کے لئے غلہ اور اناج دیتی ہے اور رہنے کے لئے جگہ دیتی ہے۔اسی معبود سےخطاب کرتے ہوے اس گیت میں کہا گیا ہے کہ اے زمین اے دھرتی ماتا ہم تیرے پجاری ہیں۔اس لئے یہ جملہ بھی خالص کفریہ اور شرکیہ ہے اس کا بولنا مسلمانوں کے لئے ہرگز ہرگز جائز نہیں ہے۔
"جئے ہند" بولنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔کیونکہ اس کا مطلب ہوتا ہے"ملک ہندوستان کی فتح اور جیت ہو" واللہ اعلم بالصواب۔




متعلقہ عناوین



دشمن کے خوف سے کفریہ کلمہ بولنے کا حکم اللہ تعالیٰ کو ایشور اور گاڈ کہنا کیسا ہے؟ رام رحیم ایک ہے،بولنے والے کا حکم سارے فرقے حق ہیں،کسی کوبرا نہیں کہنا چاہئے؟ حضور کے دادا توحید پرست تھے یا نہیں؟ پیشانی پر تلک لگوانا کیسا ہے؟ یزید مومن تھا یا کا فر ؟ اللہ تعالیٰ کے لئے"میاں" اور "اوپر والا "بولنے کا حکم چھوٹے بچوں کو"معصوم" کہنا کیسا ہے؟ مندر کی تعمیر میں چندہ دینے والے کے لئے کیا حکم ہے؟



دعوت قرآن