حضور کے دادا توحید پرست تھے یا نہیں؟



سوال :سرکار اقدس ﷺ کے دادا عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانۂ کعبہ کی کنجی ان کے ہاتھوں میں ہوتے ہوئے خانۂ کعبہ کے اندر تین سو ساٹھ بت کیسے رکھے ہوئے تھے؟
جواب : سرکار اقدس ﷺ کے دادا حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے اپنے رسالہ مبارکہ شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام میں واضح دلائل کے ساتھ افادہ فرمایا ہے لیکن انہوں نے خانۂ کعبہ کو بتوں سے پاک نہیں کیا اس لئے کہ پورا عرب بتوں کی عبادت اور ان کی محبت میں غرق تھا یہاں تک کہ حضرت عبدالمطلب کا خاندان بھی ،تو اس صورت میں بتوں کی مخالفت کرنا اور خانۂ کعبہ سے ان کو نکالنا پورے عرب سے اعلان جنگ کے مترادف ہوتا جو ان کی طاقت سے باہر تھا۔
۔ ھٰذا ما ظھرلی والعلم بالحق عنداللّٰہ تعالٰی ورسولہ جل جلالہ وصلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم۔



متعلقہ عناوین



دشمن کے خوف سے کفریہ کلمہ بولنے کا حکم بھارت ماتا کی جئے،وندے ماترم اور جئے ہند کہنا کیسا ہے؟ اللہ تعالیٰ کو ایشور اور گاڈ کہنا کیسا ہے؟ رام رحیم ایک ہے،بولنے والے کا حکم سارے فرقے حق ہیں،کسی کوبرا نہیں کہنا چاہئے؟ پیشانی پر تلک لگوانا کیسا ہے؟ یزید مومن تھا یا کا فر ؟ اللہ تعالیٰ کے لئے"میاں" اور "اوپر والا "بولنے کا حکم چھوٹے بچوں کو"معصوم" کہنا کیسا ہے؟ مندر کی تعمیر میں چندہ دینے والے کے لئے کیا حکم ہے؟



دعوت قرآن