سوال: مندر کی تعمیر میں چندہ دینے والے کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب : مندر کی تعمیر میں چندہ دینا حرام قطعی وگناہ عظیم ہے بلکہ منجر الی الکفر ہے لیکن اگر جبریہ پیسہ دینا پڑے یعنی کافر مسلمانوں پر دباؤ ڈال کر مندر کی تعمیر کے لئے پیسہ وصول کرتے ہیں اور چندہ نہ دینے پر ہنگامہ کھڑا کرتے ہیں یا مارتے پیٹتے ہیں یا پریشان کرتے ہیں یا مسلمانوں کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں تو ایسی صورت میں ان کے شر سے بچنے کی نیت سے دینے کی گنجائش ہے۔قرآن مجید میں ہے
وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۔
گناہ اور زیادتی میں باہم مدد نہ کرو۔[سورہ مائدہ:۲]
دشمن کے خوف سے کفریہ کلمہ بولنے کا حکم بھارت ماتا کی جئے،وندے ماترم اور جئے ہند کہنا کیسا ہے؟ اللہ تعالیٰ کو ایشور اور گاڈ کہنا کیسا ہے؟ رام رحیم ایک ہے،بولنے والے کا حکم سارے فرقے حق ہیں،کسی کوبرا نہیں کہنا چاہئے؟ حضور کے دادا توحید پرست تھے یا نہیں؟ پیشانی پر تلک لگوانا کیسا ہے؟ یزید مومن تھا یا کا فر ؟ اللہ تعالیٰ کے لئے"میاں" اور "اوپر والا "بولنے کا حکم چھوٹے بچوں کو"معصوم" کہنا کیسا ہے؟