سوال: چھوٹے بچوں کو"معصوم" کہنا کیسا ہے؟
جواب: فرہنگِ آصفیہ میں معصوم کے درج ذیل معانی لکھے ہیں:”معصوم:(1)گناہ سے بچا ہوا۔
بے قصور۔ پاکدامن۔ (2)بھولا۔ سادہ دل۔ سیدھا سادھا (3)چھوٹا بچہ،کم سن بچہ، ناسمجھ بچہ۔
شریعت کی اصطلاح میں”معصوم“ صرف انبیائے کرام اور فرشتے ہیں ان کے سوا کوئی معصوم نہیں ہوتا اور معصوم ہونے کا مطلب شریعت میں یہ ہے کہ ان کے لئے حفظِ الٰہی کا وعدہ ہوچکا جس کے سبب ان سے گناہ ہونا شرعاً محال ہے۔ اس لحاظ سے انبیائے کرام اور فرشتوں کے سوا کسی کو بھی معصوم کہنا ہرگز جائز نہیں ۔ یاد رہے کہ اکابر اولیائے کرام سے بھی اگرچہ گناہ نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ انھیں محفوظ رکھتا ہے مگر ان سے گناہ ہونا شرعاً محال بھی نہیں ہوتا لہٰذا اس حوالہ سے بھی کسی قسم کی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
اس ضروری تمہید کے بعد جہاں تک سوال کی بات ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ عرفِ حادِث میں بچوں کو بھی ”معصوم“ کہہ دیا جاتا ہے لیکن شرعی اصطلاحی معنیٰ جو اوپر بیان کئے گئے اس سے وہ مراد نہیں ہوتے بلکہ لغوی معنیٰ یعنی بھولا، سادہ دل، سیدھا سادھا، چھوٹا بچہ، نا سمجھ بچہ، کم سن، والے معنیٰ میں کہا جاتا ہے۔ اس لئے اس معنیٰ میں بچوں کو معصوم کہنے پر کوئی گرفت نہیں اسے ناجائز بھی نہیں کہہ سکتے۔واللہ اعلم بالصواب۔
دشمن کے خوف سے کفریہ کلمہ بولنے کا حکم بھارت ماتا کی جئے،وندے ماترم اور جئے ہند کہنا کیسا ہے؟ اللہ تعالیٰ کو ایشور اور گاڈ کہنا کیسا ہے؟ رام رحیم ایک ہے،بولنے والے کا حکم سارے فرقے حق ہیں،کسی کوبرا نہیں کہنا چاہئے؟ حضور کے دادا توحید پرست تھے یا نہیں؟ پیشانی پر تلک لگوانا کیسا ہے؟ یزید مومن تھا یا کا فر ؟ اللہ تعالیٰ کے لئے"میاں" اور "اوپر والا "بولنے کا حکم مندر کی تعمیر میں چندہ دینے والے کے لئے کیا حکم ہے؟