سوال : ہندہ قسم کے ساتھ بیان کر تی ہے کہ میر ے شوہر نے رات میں مجھے پانچ، چھ طلاق دی ہے اور شوہر بھی حلف کے ساتھ بیان کر تا ہے کہ میں نے طلاق نہیں دی ہے تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں ۔
جواب : شوہر نے اگر واقعی تین طلاق دے دی ہے تو اس کی عورت ہندہ اس پر حرام ہوگئی ،بغیر حلالہ کے دوبارہ وہ اس کے نکاح میں نہیں آسکتی
قال اللّٰہ تعالیٰ : فَإِن طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہُ مِن بَعْدُ حَتَّیَ تَنکِحَ زَوْجاً غَیْرَہُ
اور طلاق دے کر شو ہر کا انکا ر کر نا خدا ئے تعا لیٰ کے یہا ں کچھ فا ئدہ نہ دے گا بلکہ وہ زا نی ہو گا اور سخت عذا ب میں مبتلا ہو گا لیکن صر ف عو رت کے بیان سے طلا ق ثابت نہ ہو گی تا وقتیکہ شو ہر اقرا ر نہ کرے۔اور اس
معا ملے میں عو رت کی قسم فضو ل اس لیے کہ وہ مد عیہ ہے اور مرد کی قسم معتبر ہے جیسا کہ حد یث شریف میں ہے
البینۃ علی المدعی والیمین علیٰ من انکر۔
لیکن عورت کو اگر یقین ہے کہ وہ تین طلاقیں دے چکا ہے تو جس طرح بھی ممکن ہو پیسہ وغیرہ دے کر اس سے رہا ئی حا صل کرے ۔اور اگر وہ اس طرح بھی نہ چھو ڑے تو عو رت اسے اپنے او پر قا بو نہ دے ۔اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو کبھی اپنی خوا ہش سے اس کے سا تھ میاں بیوی جیسا تعلق نہ قا ئم کرے ورنہ مرد کے سا تھ وہ بھی سخت گنہگا ر ہو گی اور مستحق عذاب نار ہو گی
قال اللہ تعا لیٰ لا یکلف اللہ نفساً الا وسعھا۔ وھو تعا لیٰ ا علم۔
ماں باپ سے چھپ کر نکاح کرنا ولیمہ کی دعوت میں لڑکی والے سے پیسہ لینا؟ شب زفاف سے پہلے ولیمہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ ایک رات کے لئے شادی کرنا کیسا ہے؟ کورٹ سے طلاق نامہ لکھوالینے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟ یاد نہیں کہ دو طلاق دی تھی یا تین تو کیا حکم؟ شوہر لاپتہ ہوجائے تو بیوی کیا کرے؟ اپنی بیوں کو ماں یا بہن کہنے کا حکم مہر فاطمی کی مقدار چاندی کے اعتبار سے کتنا گرام ہے؟ اپنی سالی سے زنا کیا تو اس کی بیوی اس پر حرام ہوگئی یا نہیں؟