سوال : ایک شخص نے اپنی سالی سے زنا کیا تو اس کی بیوی اس پر حرام ہوگئی یا نہیں؟۔
جواب : سالی سے زنا کرنے کے سبب شخص مذکور کی بیوی اس پر حرام نہیں ہوئی جیسا درمختار مع ردالمحتار جلد دوم صفحہ ۲۸۱ میں ہے
فی الخلا صۃ وطی اخت امرأتہ لا تحرم علیہ امرأتہ۔ البتہ شخص مذکور اور اس کی سالی پر توبہ واستغفار لازم ہے۔ ہاں اگر سالی کے ساتھ دیدہ ودانستہ زنا نہ کیا بلکہ بیوی سمجھ کر دھوکے میں ہمبستری کرلی تو اس صورت میں سالی پر وطی بالشبہہ کی عدت لازم ہے اور تاوقتیکہ سالی کی عدت نہ گزرجائے شخص مذکور پر اس کی بیوی حرام ۔ شامی جلد دوم صفحہ ۲۸۱ پر بحر سے ہے لووطی اخت امر أتہ بشبھۃ تحرم امراء تہٗ مالم تنقض عدۃ ذات الشبھۃ۔ وھو تعالٰی اعلم۔
ماں باپ سے چھپ کر نکاح کرنا ولیمہ کی دعوت میں لڑکی والے سے پیسہ لینا؟ شب زفاف سے پہلے ولیمہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ ایک رات کے لئے شادی کرنا کیسا ہے؟ کورٹ سے طلاق نامہ لکھوالینے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟ بیوی طلاق کا دعوی کرے اور شوہر انکار کرے تو؟ یاد نہیں کہ دو طلاق دی تھی یا تین تو کیا حکم؟ شوہر لاپتہ ہوجائے تو بیوی کیا کرے؟ اپنی بیوں کو ماں یا بہن کہنے کا حکم مہر فاطمی کی مقدار چاندی کے اعتبار سے کتنا گرام ہے؟