بیوی اپنے میکے میں نماز پوری پڑھے یا قصر؟



سوال : شادی شدہ عورت اپنے میکے میں پوری نماز ادا کرے گی یا قصر؟
جواب : [۱] جو عورت شادی کے بعد مستقلاً سسرال رہنے لگی تو اب اس کا اصلی گھر سسرال ہے۔ اگر وہ میکے آئے جو تین دن کی مسافت (۹۲/کیلومیٹر کے فاصلے) پر ہے تو قصر نماز پڑھے گی جب تک کہ وہ پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ کرے۔[۲] جو عورت اپنے شوہر کے ساتھ سفر میں ہو وہ شوہر کی تابع رہے گی۔ اگر شوہر نے کسی جگہ پندرہ دن قیام کی نیت کر لی تو عورت بھی نمازیں پوری پڑھے اگر شوہر کی پندرہ دن کی نیت نہ ہو تو عورت بھی قصر کرے۔ عورت کی نیت کا اعتبار نہیں۔ [۳] اگر کوئی عورت شوہر کی اجازت سے تین دن کی مسافت (۹۲/کیلو میٹر) پر واقع میکے گئی اور ارادہ پندرہ سے کم ٹھہرنے کا ہو تو مسافر رہے گی اور قصر پڑھے گی، مثلاً ہفتہ دس دن کے لئے گئی پھر روزانہ یہ نیت ہو کہ کل روانہ ہوں گی پرسوں روانہ ہوں گی مگر حالات کی بناء پر پندرہ دن سے زیادہ دن گزر گئے تو بھی قصر کرے گی۔واللہ اعلم بالصواب۔



متعلقہ عناوین



نابالغ لڑکے کی اذان درست ہوتی ہے یا نہیں؟ اذان ہونے کے بعد مسجد سے نکلنا کیسا ہے؟ تکبیر کے شروع میں کھڑا ہو نا کیسا ہے؟ اذان میں انگوٹھا چومنا؟ نماز کے دوران موبائل فون بند کرنے کا مسئلہ شافعی امام کی اقتدا میں حنفی کی نماز؟ کرتے کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا؟ پینٹ ٹخنے سے نیچے کرکے نماز پڑھنا؟ ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کب نماز توڑ دینا جائز ہے؟ گھر کے اندر محارم مرد وعورت باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟



دعوت قرآن