ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم



سوال: کچھ لوگ ننگے سر نماز پڑھتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی ایسا کرنے کی ہمت افزائی کرتے ہیں،پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
نماز کی حالت میں ستر عورت فرض ہے۔ مرد کا ستر ناف سے لے کے گھٹنوں تک ہے اور عورت کا ستر تمام جسم ہے، صرف چہرہ، ہاتھ اور پاؤں کا کھلا ہونا مستثنیٰ ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے توفیق اور وسعت دی ہو تو بہتر ہے ٹوپی یا عمامہ پہن کر نماز پڑھے جیسا کہ امام بخاری، حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں
إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ فَأَوْسِعُوا
جب اللہ تعالیٰ وسعت دے تو وسعت اختیار کرو
[بخاری، کتاب الصلاة فی الثياب، باب الصلاة فی القميص و السر اويل والتبان والقباء،رقم:۳۶۵]
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، صحابہ، تابعین اور سلف صالحین کا طریقہ عمامہ یا ٹوپی سے سر ڈھانپ کر نماز پڑھنا تھا۔ اس لیے جب انسان کے لیے عمامہ یا ٹوپی حاصل کرنے کی وسعت ہو تو وہ ننگے سر نماز نہ پڑھے۔ عمامہ باندھ کر یا ٹوپی پہن کر نماز پڑھے۔
لیکن اگر کوئی ننگے سر نماز پڑھتا ہے تو اس کی چند صورتیں ہیں [۱] سستی سے ننگے سر نماز پڑھنا یعنی ٹوپی پہننا بوجھ معلوم ہوتا ہو یا گرمی معلوم ہوتی ہو۔تو ایسا کرنا ناپسندیدہ ہے۔[۲] اور اگر نماز کی تحقیر مقصود ہو مثلا نماز ایسی کوئی مہتم بالشان اور اہم چیز نہیں ہے جس کے لئے ٹوپی یا عمامہ پہنا جائے تو یہ کفر ہے۔[۳] اور اگر بارگاہ الہی میں عاجزی اور تذلل مقصود ہو تو مستحب ہے۔[بہار شریعت،ج:۱/ص:۶۳۱]
واللہ اعلم بالصواب۔



متعلقہ عناوین



نابالغ لڑکے کی اذان درست ہوتی ہے یا نہیں؟ اذان ہونے کے بعد مسجد سے نکلنا کیسا ہے؟ تکبیر کے شروع میں کھڑا ہو نا کیسا ہے؟ اذان میں انگوٹھا چومنا؟ نماز کے دوران موبائل فون بند کرنے کا مسئلہ شافعی امام کی اقتدا میں حنفی کی نماز؟ کرتے کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا؟ پینٹ ٹخنے سے نیچے کرکے نماز پڑھنا؟ کب نماز توڑ دینا جائز ہے؟ شادی شدہ عورت اپنے میکے میں پوری نماز ادا کرے گی یا قصر؟ گھر کے اندر محارم مرد وعورت باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟



دعوت قرآن