سوال : کیا حکم ہے اہلِ شریعت کا اس مسئلہ کے بارے میں کہ حالتِ نماز میں کرتے کے سب سے اوپر والے بٹن کا کیا مسئلہ ہے کچھ حضرات کہتے ہیں کہ وہ بٹن نہ لگاؤ تو نماز مکروہ ہو جاتی ہے آپ حضرات کی بارگاہ میں عرض ہے کہ مکمل وضاحت فرما دیں بہت کرم نوازش ہوگی۔
جواب : اگر بٹن کھلا رہنے کی صورت میں کرتے ہی سے یا کسی اور کپڑے سے سینہ ڈھکا رہے تو کوئی حرج نہیں اور اگر سینے کا اتنا حصہ دکھائی دیتا ہو کہ اس حالت میں بڑوں کے سامنے جانے میں عار محسوس ہو تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی۔
جیسا کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ :کسی کپڑے کو ایساخلافِ عادت پہننا جسے مہذب آدمی مجمع یا بازار میں نہ کر سکے اور کرے تو بے ادب خفیف الحرکات سمجھا جائے یہ بھی مکروہ ہے جیسے انگرکھا پہننا اور گھنڈی یا باہر کے بند نہ لگانا یا ایسا کرتا جس کے بٹن سینے پر ہیں پہننا اور بوتام اتنے لگانا کہ سینہ یاشانہ کھلا رہے جبکہ اوپر سے انگرکھا نہ پہنے ہو یہ بھی مکروہ ہے اور اگر اوپر سے انگرکھا پہنا ہے یا اتنے بوتام لگا لئے کہ سینہ یاشانہ ڈھک گئے اگرچہ اوپر کا بوتام نہ لگانے سے گلے کے پاس کا خفیف حصہ کھلا رہا یاشانوں پر کے چاک بہت چھوٹے چھوٹے ہیں کہ بوتام نہ لگائیں جب بھی کرتا نیچے ڈھلکے گا شانے ڈھکے رہیں گے توحرج نہیں۔
[فتاویٰ رضویہ مترجم ج ٧ ص ٣٨٥ /٣٨٦/مطبوعہ :مرکز اہلسنت برکات رضا]
واللہ اعلم بالصواب۔
نابالغ لڑکے کی اذان درست ہوتی ہے یا نہیں؟ اذان ہونے کے بعد مسجد سے نکلنا کیسا ہے؟ تکبیر کے شروع میں کھڑا ہو نا کیسا ہے؟ اذان میں انگوٹھا چومنا؟ نماز کے دوران موبائل فون بند کرنے کا مسئلہ شافعی امام کی اقتدا میں حنفی کی نماز؟ پینٹ ٹخنے سے نیچے کرکے نماز پڑھنا؟ ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کب نماز توڑ دینا جائز ہے؟ شادی شدہ عورت اپنے میکے میں پوری نماز ادا کرے گی یا قصر؟ گھر کے اندر محارم مرد وعورت باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟