پرفیوم لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟



سوال : باڈی اسپرے اور پرفیوم جو مارکیٹ میں ملتے ہیں ، ان کو لگا کر نماز ہوجاتی ہے؟
اگر باڈی اسپرے اور پرفیوم میں الکوحل شامل نہیں تو اسے لگا کر نماز پڑھنے سے نماز ہوجاتی ہے، اور اگر باڈی اسپرے اور پرفیوم میں الکوحل ملا ہو ہو تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ الکحل کی دو قسمیں ہیں
ایک وہ جو منقیٰ، انگور، یا کھجور کی شراب سےحاصل کی گئی ہو، یہ بالاتفاق ناپاک ہے، اس کا استعمال اور اس کی خریدوفروخت ناجائز ہے۔ دوسری وہ جو مذکورہ بالا اشیاء کے علاوہ کسی اور چیز مثلا جو، آلو، شہد، گنا، سبزی وغیرہ سے حاصل کی گئی ہو، اس کا استعمال اور اس کی خریدوفروخت جائز ہے۔
مذکورہ تفصیل کی رو سے صورتِ مسئولہ میں اگر باڈی اسپرے وغیرہ میں استعمال ہونے والی الکحل منقیٰ ، انگور، یا کھجور سے حاصل کی گئی ہے تو ایسے باڈی اسپرے وغیرہ کا استعمال جائز نہیں ہے اور اس کو لگا کر نماز پڑھنے سے نماز بھی جائز نہیں ہوگی، اور اگر باڈی اسپرے وغیرہ میں استعمال ہونے والی الکحل مذکورہ اشیاء کے علاوہ جو، آلو، شہد، گنا، سبزی وغیرہ سے حاصل کی گئی ہے تو ایسے باڈی اسپرے وغیرہ کا استعمال جائز ہے اور اس کو لگا کر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی۔
عام طور پر باڈی اسپرے اور پرفیوم وغیرہ میں جو الکحل استعمال ہوتی ہے وہ انگوریا کھجور وغیرہ سے حاصل نہیں کی جاتی، بلکہ دیگر اشیاء سے بنائی جاتی ہے، لہذا کسی چیز کے بارے میں جب تک تحقیق سے ثابت نہ ہوجائے کہ اس میں پہلی قسم (منقیٰ، انگور، یا کھجور کی شراب )سے حاصل شدہ الکحل ہے ، اس وقت تک اس کے استعمال کو ناجائز اور حرام نہیں کہہ سکتے، اور ایسا باڈی سپرے لگاکر نماز پڑھنا جائز ہے، تاہم اگر احتیاط پر عمل کرتے ہوئے اس سے بھی اجتناب کیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے
اللہ ورسولہ اعلم



متعلقہ عناوین



نابالغ لڑکے کی اذان درست ہوتی ہے یا نہیں؟ اذان ہونے کے بعد مسجد سے نکلنا کیسا ہے؟ تکبیر کے شروع میں کھڑا ہو نا کیسا ہے؟ اذان میں انگوٹھا چومنا؟ نماز کے دوران موبائل فون بند کرنے کا مسئلہ شافعی امام کی اقتدا میں حنفی کی نماز؟ کرتے کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا؟ پینٹ ٹخنے سے نیچے کرکے نماز پڑھنا؟ ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کب نماز توڑ دینا جائز ہے؟ گھر کے اندر محارم مرد وعورت باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟



دعوت قرآن