کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر قمیص کے اوپر جیکٹ یا واسکٹ پہنی ہو اور اس کی زپ یا بٹن کھول کر نماز پڑھیں، تو کیا اس طرح نماز ہو جاتی ہے؟
جی ہاں! اس طرح نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی۔اعلی حضرت علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:’’انگرکھے پر جو صَدری یا چُغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں ان کا کوئی بوتام بھی نہیں لگاتے اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے، تو اس میں بھی حرج نہیں ہونا چاہئے، کہ یہ خلاف معتاد نہیں ۔ ‘‘( فتاوی رضویہ، جلد 7، صفحہ 386، رضا فاؤنڈیشن، لاھو ر)
فتاوی فقیہ ملت میں ہے:’’اس طرح کپڑا پہن کر نماز پڑھی کہ نیچے کرتے کا سارا بٹن بند ہے اور اُوپر شیروانی یا صَدری کا کل یا بعض بٹن کھلا ہے، تو حرج نہیں ۔ ( فتاوی فقیہ ملت، جلد 1، صفحہ 174، )
نابالغ لڑکے کی اذان درست ہوتی ہے یا نہیں؟ اذان ہونے کے بعد مسجد سے نکلنا کیسا ہے؟ تکبیر کے شروع میں کھڑا ہو نا کیسا ہے؟ اذان میں انگوٹھا چومنا؟ نماز کے دوران موبائل فون بند کرنے کا مسئلہ کرتے کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا؟ پینٹ ٹخنے سے نیچے کرکے نماز پڑھنا؟ ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کب نماز توڑ دینا جائز ہے؟ شادی شدہ عورت اپنے میکے میں پوری نماز ادا کرے گی یا قصر؟ گھر کے اندر محارم مرد وعورت باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟