سوال :کیا یہ ضروری ہے کہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں سامنے کوئی ایسا پلیٹ فارم رکھا ہوا ہو ڈیسک وغیرہ جیسے بینچ ہوتا ہے اور اس پہ سر رکھ کے سجدہ کیا جائے کیونکہ لوگوں میں ایسا گمان ہے کہ اس طرح سے رکھیں گے تو سجدے کی شکل بنے گی خالی ہوگا تو سجدہ نہیں ہوگا ؟
جواب: جسے اشارے سے رکوع اور سجدہ کرنے کی شریعت نے اجازت دے دی تو اس کے لیے سامنے اونچا میز یا ڈیسک یا اس طرح کی کوئی چیز رکھنا تاکہ اس پر سجدہ کر سکے اس کی نہ ضرورت نہ حاجت،بلکہ یہ بلا حاجت ہے ۔حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں او ربعد میں صحابہ کرام اور تابعین عظام علیھم الرحمۃو الرضوان کے دور میں اور اس کے بہت بعد بھی کرسیوں کی ایجاد تو تھی، میز بھی تھے مگر ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی معذورکو یہ حکم دیا گیا ہو کہ وہ اس طور پر کوئی چیز رکھ کر اس پر سجدہ کریں ۔شریعت نے اس کے لیے افضل یہ قرار دیا ہے کہ وہ زمین پر بیٹھ کر اور اشارے سے رکوع سجود کر کے نماز ادا کرے ۔لیکن آج اگر کوئی کرسی پر بیٹھ کر پڑھنا چاہتا ہے تو کرسی پر بیٹھ کر بھی ایسے معذوروں کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے مگر رکوع و سجدہ اشارے سے کریں سجدہ کرنے کے لیے کرسی کی ٹیبل کی یا میز کی یا اس طرح کے کسی چیز کی کوئی ضرورت نہیں ہے ایسا نہ رکھا جائے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔
نابالغ لڑکے کی اذان درست ہوتی ہے یا نہیں؟ اذان ہونے کے بعد مسجد سے نکلنا کیسا ہے؟ تکبیر کے شروع میں کھڑا ہو نا کیسا ہے؟ اذان میں انگوٹھا چومنا؟ نماز کے دوران موبائل فون بند کرنے کا مسئلہ کرتے کا بٹن کھول کر نماز پڑھنا؟ پینٹ ٹخنے سے نیچے کرکے نماز پڑھنا؟ ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کب نماز توڑ دینا جائز ہے؟ شادی شدہ عورت اپنے میکے میں پوری نماز ادا کرے گی یا قصر؟ گھر کے اندر محارم مرد وعورت باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟