حدیث : عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ حُسْنَ الظَّنِّ بِاللَّهِ مِنْ حُسْنِ عِبَادَةِ اللَّهِ ».
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرمﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کے ساتھ بہتر گمان رکھنا،بہترین عبادت میں سے ہے۔[ترمذی،کتاب الدعوات ،باب فی الاستعاذۃ،حدیث:۳۶۰۴]
حدیث : عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ قَبْلَ مَوْتِهِ بِثَلاَثٍ : قَالَ : لاَ يَمُوتُ أَحَدُكُمْ إِلاَّ وَهُوَ يُحْسِنُ الظَّنَّ بِاللَّهِ.
ترجمہ: حضرت جابررضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی کریمﷺ کی وفات فرمانے سے تین دن پہلے یہ کہتے ہوئے سنا،آپﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص نہ مرے مگر اِس حال میں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ نیک گمان رکھتا ہو۔ [سنن ابوداؤد،کتاب الجہاد،باب مایستحب من حسن الظن باللہ عند الموت،حدیث:۳۱۱۳]
حدیث : عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- دَخَلَ عَلَى شَابٍّ وَهُوَ فِى الْمَوْتِ فَقَالَ « كَيْفَ تَجِدُكَ ». قَالَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى أَرْجُو اللَّهَ وَإِنِّى أَخَافُ ذُنُوبِى. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَجْتَمِعَانِ فِى قَلْبِ عَبْدٍ فِى مِثْلِ هَذَا الْمَوْطِنِ إِلاَّ أَعْطَاهُ اللَّهُ مَا يَرْجُو وَآمَنَهُ مِمَّا يَخَافُ ».
ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺایک نوجوان کے پاس آئے،وہ موت کے قریب تھا،آپ ﷺ نے اس سے فرمایا:تم اپنے کو کیسا پارہے ہو؟ انہوں نے عرض کیا:یارسول اللہﷺ! اللہ کی قسم،مجھے اللہ تعالیٰ سے امید ہے(کہ اللہ تعالیٰ مجھے بخش دے گا) اور میں اپنے گناہوں سے ڈر بھی رہا ہوں۔اللہ کے رسول نے فرمایا: اِس جیسے وقت میں یہ دونوں چیزیں(یعنی کہ امید اور ڈر) جس بندے کے دل میں جمع ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اُسے وہ چیز عطا کر دیتا ہے جس کی وہ اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہے اور اُسے اُس چیز سے محفوظ رکھتا ہے جس سے وہ ڈر رہا ہوتا ہے۔[ترمذی،کتاب الجنائز،باب ماجاء فی حسن الظن باللہ،حدیث:۹۸۳]
حدیث : عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِى بِى وَأَنَا مَعَهُ إِذَا دَعَانِى ».
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرمﷺ نے فرمایا کہ بے شک اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوتا ہوں جو وہ میرے بارے میں رکھتا ہے اور میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔[مسلم،کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار،باب فضل الذکر والدعاء التقرب الی اللہ تعالیٰ ،حدیث:۲۶۷۵]
حدیث : عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِى بِى وَأَنَا مَعَهُ حِينَ يَذْكُرُنِى فَإِنْ ذَكَرَنِى فِى نَفْسِهِ ذَكَرْتُهُ فِى نَفْسِى وَإِنْ ذَكَرَنِى فِى مَلإٍ ذَكَرْتُهُ فِى مَلإٍ خَيْرٍ مِنْهُمْ وَإِنِ اقْتَرَبَ إِلَىَّ شِبْرًا اقْتَرَبْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا وَإِنِ اقْتَرَبَ إِلَىَّ ذِرَاعًا اقْتَرَبْتُ إِلَيْهِ بَاعًا وَإِنْ أَتَانِى يَمْشِى أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً ».
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرمﷺ نے فرمایا :اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ میرے متعلق جیسا خیال رکھتا ہے میں اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں۔جب وہ مجھے یاد کرتا ہے،میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔اگر وہ تنہائی میں میرا ذکرکرتا ہے تو میں بھی(اپنی شان کے مطابق) تنہائی میں اس کا ذکر کرتا ہوں۔اور اگر وہ کسی محفل میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں اس سے بہتر محفل میں اس کا ذکر کرتا ہوں،اگر وہ ایک بالشت میرے قریب آتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہو جاتا ہوں اور اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔[بخاری،کتاب التوحید،باب قول اللہ تعالیٰ "ویحذرکم اللہ نفسہ ، حدیث:۷۴۰۵]
ایمان علامات ایمان محبت الٰہی محبت رسول ﷺٰ صدق نبوت کے دلائل تعظیم نبی صلی اللہ علیہ وسلم تبرکات نبوی ﷺٰ اللہ تعالیٰ کے لئے محبت کی فضیلت عظمت اہل بیت وصحابہ قبر میں پیش آنے والے حالات قیامت کی نشانیاں حقوق العباد علم دین کی فضیلت قرآن مجید کی عظمت وفضیلت تعلیم قرآن کی فضیلت علم غیب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حیات انبیاء علیہم السلام اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وسیلہ بدعت سماع موتیٰ ایصال ثواب گستاخوں کی پہچان نماز کی فضیلت ترک نماز کی مذمت سنت ونفلی نمازوں کی تعداد اور ان کی اہمیت وفضیلت رفع یدین امام کے پیچھے تلاوت نماز تراویح کی فضیلت اور تعداد رکعات نماز وتر کا وجوب اور اس کی رکعات دو نمازوں کو ایک ساتھ جمع کر کے پڑھنا نماز جنازہ میں سلام ایک طرف یا دونوں طرف مکمل نماز کا طریقہ احادیث نبویہ کی روشنی میں مرد اور عورت کی نماز میں فرق نماز کے بعد دعا روزہ کی فضیلت ترک روزہ پر وعیدیں حج وعمرہ کی فضیلت ترک حج کی مذمت